مجھ پہ کرم ہوا میرے رب_جلیل کا
مجھ پہ کرم ہوا میرے رب جلیل کا
پانی پیا جو مصر میں دریائے نیل کا
آب حیات کی صفت جس کے جام میں
محتاج جو نہیں ہے کسی قال و قیل کا
جس کی روانی دیکھ کے شرمائے موج یم
مشروب جو بنا ہے جناب خلیل کا
جس کو پیا ہے یوسف کنعان نے بار بار
شفاف ایسا ہو کہ گماں سلسبیل کا
جس نے لیا ہے حضرت موسیٰ کو گود میں
قرآن میں ہے ذکر ہوا اس دلیل کا
برکت ہے یہ پیام امت کی سنو تو تقیؔ
جاری ہے فیض آج بھی دریائے نیل کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.