مرادِ دل مرادِ چشم تر سرکارِ جیلانی
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)
مرادِ دل مرادِ چشم تر سرکارِ جیلانی
تقاضائے محبت سر بسر سرکارِ جیلانی
قدم سے آپ کے رونق ہیں سارے بزمِ امکاں کو
شہِ عالم شہ جن و بشر سرکارِ جیلانی
علی کے جانشیں اور حضرت حسنین کے پیارے
کہ وہ ہیں بیخ اور تم ہو ثمر سرکارِ جیلانی
تمہاری عبدیت ایسی ہے جیسے نور ایماں ہو
نبوت اور طریقت کے گہر سرکارِ جیلانی
تمہارا نام لینے کے تو میں قابل نہیں اب تک
خدا را لیجیے میری خبر سرکارِ جیلانی
تمہیں دستِ یداللہ ہو تمہیں شمع نبوت ہو
تمہیں سے ہے منور ہر نظر سرکارِ جیلانی
جناب سیدہ کا واسطہ حسنین کا صدقہ
کرم کیجے خدا را رازؔ پر سرکارِ جیلانی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.