امیر_عشق_و_وفا ہیں بے_شک امام_حضرت_امیر خسرو
دلچسپ معلومات
منقبت درشان طوطیٔ ہند حضرت امیر خسرو (دہلی۔ہندوستان)
امیر عشق و وفا ہیں بے شک امام حضرت امیر خسرو
نصاب عظمت کتاب الفت ہے نام حضرت امیر خسرو
رہ محبت کے پیشوا ہیں جمال محبوب مصطفیٰ ہیں
بڑا مقدس بلند و بالا مقام حضرت امیر خسرو
جہان شعر و سخن کے آقا ہو طوطیٔ ہند میر خسرو
امام شعر و سخن ہے بے شک کلام حضرت امیر خسرو
مرید خسرو مراد بن کر نگاہ مرشد میں سرخرو ہیں
رضائے مرشد ہے بالیقیں ابتسام حضرت امیر خسرو
پیا کو بھایا جمال خسرو وصال خسرو
عروس الفت سدا سہاگن ہے نام حضرت امیر خسرو
ولی کامل نظام ثانی سراپا ذات رسول اکرم
مشام جاں کو کرے معطر پیام حضرت امیر خسرو
کھلا ہے مے خانۂ محبت نظام نگری میں مے کشی ہے
پلا رہے ہیں مئے محبت مدام حضرت امیر خسرو
پیا ہے جس نے بھی جام خسرو ملا ہے اس کو نشان منزل
مئے محبت شراب الفت ہے جام حضرت امیر خسرو
سراپا ذات اویس کرنی جناب حضرت امیر خسرو
جہان عشق و وفا میں ہے احتشام حضرت امیر خسرو
دیار محبوب میں ہیں حاضر سراپا ناز و نیاز بن کر
در نظامی پہ ہے مسلسل سلام حضرت امیر خسرو
مرا تعارف فقط یہی ہے کہ ہوں غبار در نظامی
سدا سے شہبازؔ ہے عزیزوں غلام حضرت امیر خسرو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.