Font by Mehr Nastaliq Web

دنیا کے چمن میں یوں تو اکثر

شاہین بدایونی

دنیا کے چمن میں یوں تو اکثر

شاہین بدایونی

دنیا کے چمن میں یوں تو اکثر

آتی ہے بہار روح پرور

لیکن وہ بہارِ زندگانی

وہ صبح نشاطِ جاودانی

وہ جس کی کہ دھوم تھی جہاں میں

آئی تھی کہاں ابھی جہاں میں

ہر چیز تھی منتظر اسی کی

سیاروں کی آنکھ راہ پر تھی

گردش میں تھا چرخ رات اور دن

بے چین تھے ماہ و مہر اس دن

بے تاب خلیل کی دعا تھی

معمور اسی سے کل فضا تھی

تھی چشم براہ روحِ موسیٰ

مضطر تھی پئے نوید عیسیٰ

تھا شور اسی کا بلبلوں میں

تھی تاب نہ صبر کی گلوں میں

نرگس کی نگاہ تک رہی تھی

برسوں سے راہ تک رہی تھی

پھرتی تھی صبا اس کی دھن میں

سنبل تھی اسی ادھیڑ بن میں

سوسن کی زبان پر دعا تھی

ہر برگ کے لب پہ التجا تھی

شبنم، ہر صبح ہو کے مضطر

کہتی تھی یہی بہ دیدۂ تر

اے کاش وہ صبح جلد آئے

غم سے دنیا نجات پائے

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے