Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ملا ایسا تمہارا آسرا سرکار_ربانی

شاہ نواز محور

ملا ایسا تمہارا آسرا سرکار_ربانی

شاہ نواز محور

MORE BYشاہ نواز محور

    ملا ایسا تمہارا آسرا سرکار ربانی

    کھلا جنت کا جیسے راستہ سرکار ربانی

    بہت اعلیٰ تمہارا سلسلہ سرکار ربانی

    ہو تم آل شہ مشکل کشا سرکار ربانی

    تمہاری یاد میں جب بھی گھرا سرکار ربانی

    در نشتر پہ جا کر رو لیا سرکار ربانی

    چلو دربار عبدالرب جمال غوث دیکھیں گے

    ہیں یارو مظہر غوث الوریٰ سرکار ربانی

    جو ہو کر آئے در پر وہ تو صبح و شام کرتے ہیں

    تمہارا ہی تمہارا تذکرہ سرکار ربانی

    نہیں نیچا نہ ہوگا سر کبھی اس کا زمانے میں

    جو سر چوکھٹ پہ تیری جھک گیا سرکار ربانی

    کسی دن آتا محورؔ بھی زیارت کے لیے در پر

    یہی ہے ایک تم سے التجا سرکار ربانی

    مأخذ :
    • کتاب : Sukhanwaran-e-Izzat (Pg. 395)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے