Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

نام لے لوں گا ان کا جو منجدھار میں پار کرنے کو دھارے مچل جائیں گے

شیدا بریلوی

نام لے لوں گا ان کا جو منجدھار میں پار کرنے کو دھارے مچل جائیں گے

شیدا بریلوی

MORE BYشیدا بریلوی

    دلچسپ معلومات

    بیاض تسکین علی خاں قوال

    نام لے لوں گا ان کا جو منجدھار میں پار کرنے کو دھارے مچل جائیں گے

    میری کشتی کے لینے کو آغوش میں ناخدا خود کنارے مچل جائیں گے

    جب سرِ حشر اے رحمۃ اللعالمیں نام لیوا تمہارے مچل جائیں گے

    رحمتِ حق بھی آجائے گی جوش میں بخششوں کے سہارے مچل جائیں گے

    بخش دے گا خطائیں خدا کی قسم داورِ حشر ہر اک گنہ گار کی

    دیکھ کر اپنی امت کی مایوسیاں جب پیغمبر ہمارے مچل جائیں گے

    حُسن کے ان کی تعریف میں کیا کروں وہ ہیں نورِ مجسم خدا کی قسم

    اپنے جلوے لٹانے کو سرکار پر بالیقیں چاند تارے مچل جائیں گے

    تو گنہ گار کیوں اتنا مایوس تھے بڑھ کے دمانِ محبوبِ حق تھام لے

    دیکھ کر آہ و زاری تری حشر میں دو جہاں کے دلارے مچل جائیں گے

    میں ہوں شیداؔ تمارا شبیہ دوجہاں دیکھ کر چاک داماں مرا بے گماں

    صدقے ہونے کو دیوانگی پر مری عرشِ اعظم کے تارے مچل جائیں گے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے