مومن ہی کے دل میں نہیں سودائے محمد
مومن ہی کے دل میں نہیں سودائے محمد
ہر دل ہے فدائے رخِ زیبائے محمد
موجود مرے دل میں رہے اس کی عقیدت
لطف اتنا مرے حال پہ فرمائے محمد
کچھ عابد وزاہد ہی پہ موقوف نہیں ہے
ہر صاحب ایمان ہے شیدائے محمد
کیوں ارض وسما ہو نہ ضیاؤں سے منور
ہے نور الٰہی رخِ زیبائے محمد
کوئی بھی نہیں اس سے سوا زہد و عبادت
مل جائے جبیں سائی کو گرپائے محمد
تسکیں کے لیے رب سے شمیم اپنی دعا ہے
مجھ کو دمِ آخر نظر آجائے محمد
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلدبارہویں (Pg. 178)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.