سلاطین_جہاں کے دل میں ارمان_غلامی ہے
سلاطین جہاں کے دل میں ارمان غلامی ہے
عجب شاہانہ دربار شہنشاہ گرامی ہے
بلائیں رد مصائب دور دل مسرور ہوتے ہیں
وہ مسعود و مبارک مصطفیٰؐ کا نام نامی ہے
ہے اس امید پر دل میں یقین مغفرت پیہم
گنہگاران امت کا شفیع حشر حامی ہے
ہے ساقی شیشہ بر کف خلد کی رنگیں فضاؤں میں
لب کوثر ترقی پر جنون تشنہ کامی ہے
حد ادراک سے بالا ہے اوج گنبد خضریٰ
زمیں بوس حرم ہے آسماں دنیا سلامی ہے
تری مجلس ہے شاہا وہ مساوات آفریں مجلس
جہاں یکساں عراقی مغربی ہندی و شامی ہے
فغاں مسلم کی سن حجرہ سے اٹھ اے صاحب نصرت
کہ ہر لب پر فقم قم یا حبیبی کم تنامی ہے
رسائی ہے شکیلؔ اس صف میں مداح رسالت کی
جہاں رومی جہاں خسرو جہاں جامی نظامی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.