طلب_و_جنوں عطا کر مجھے اے شہ_مدینہ
طلب و جنوں عطا کر مجھے اے شہ مدینہ
کہ فروغ زندگی ہے تری آرزو میں جینا
مجھے تیرے در کی حسرت تھی مقام ظاہری تک
جو ہٹیں یہاں سے نظریں نظر آ گیا مدینہ
قدم ان کے چومتا ہے بہ ادب خود آکے ساحل
جو بھنور میں چھوڑتے ہیں ترے نام پر سفینہ
جو نفس ہے یاد رب میں جو قدم ہے راہ حق میں
تری پاک زندگی سے کوئی سیکھ لے قرینہ
در حق کی جستجو میں در مصطفیٰؐ پہ چلئے
کہ حریم عرش رب کا در مصطفیٰ ہے زینہ
جو نظر ہے مطمئن ہے جو نفس ہے شادماں ہے
وہ شکیلؔ جا رہا ہے کوئی جانب مدینہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.