Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

سلام ان پر شہید_کربلا کہتے ہیں سب جن کو

شکیل بدایونی

سلام ان پر شہید_کربلا کہتے ہیں سب جن کو

شکیل بدایونی

MORE BYشکیل بدایونی

    سلام ان پر شہید کربلا کہتے ہیں سب جن کو

    ضیائے قلب و عین مصطفیٰ کہتے ہیں سب جن کو

    جنہوں نے جان دے کر کر دیا اسلام کو زندہ

    ہے جن کی یاد سے اب تک خدا کا نام تابندہ

    وہ جن کے عزم مستحکم کا ہے چرچا زمانے میں

    وہ جن کا نام ہے روشن خدائی کارخانے میں

    وہ جن کے خوف سے کاشانۂ باطل لرزتے تھے

    وہ جن کے دبدبے سے دشمنوں کے دل لرزتے تھے

    وہ جن کی ایک ٹھوکر سے رواں چشمے ہوں کوثر کے

    رہے جو تین دن پیاسے مگر سائے میں خنجر کے

    انہیں کی ذات والا باعث تکمیل ایماں ہے

    لقب جن کا حسین ابن علی شاہ شہیداں ہے

    نہ کیوں ہر حامیٔ دین مبیں بھیجے سلام ان پر

    فدا ہیں جان و دل سے جان و دل والے تمام ان پر

    یہی وہ تھے جنہوں نے لاج رکھ لی اہل ایماں کی

    بڑھا دی دہر میں توقیر ہر مرد مسلماں کی

    بلا شک عام انسانوں سے ہے اونچا مقام ان کا

    زمانے کے لئے درس مکمل ہے پیام ان کا

    انہوں نے کر دیا ظاہر حقیقت کس کو کہتے ہیں

    شہادت کا ہے کیا مطلب شہادت کس کو کہتے ہیں

    کبھی روکے سے طوفان صداقت رک نہیں سکتا

    کسی کا سر کسی انساں کے آگے جھک نہیں سکتا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے