وقف تھے قدسی_ازل سے جن کی طاعت کے لئے
وقف تھے قدسی ازل سے جن کی طاعت کے لئے
آئے وہ دنیا میں دنیا کی ہدایت کے لئے
ٹوٹے پڑتے ہیں ستارے منتظر ہے آفتاب
احترام آمد صبح ولادت کے لئے
باعث تخلیق عالم آپ ہنگام ازل
آپ شایان منصب ختم رسالت کے لئے
ہے محبت ان کی معراج حیات جاوداں
مر رہا ہوں ان پہ تکمیل محبت کے لئے
ہو گئی دوری حضوری خواب میں آئے حضور
مضطرب کب سے نگاہیں تھیں زیارت کے لئے
سن کے محشر میں گنہ گاروں کے نالے اے شکیلؔ
وہ مقام حمد سے آئے شفاعت کے لئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.