عالم ہر ایک عالم_برتر تمہیں سے ہے
عالم ہر ایک عالم برتر تمہیں سے ہے
تم مظہر خدا ہو مقدر تمہیں سے ہے
تزئین ماہ و انجم و اختر تمہیں سے ہے
میری شب فراق منور تمہیں سے ہے
پھولوں میں تم بہاروں میں تم رنگ و بو میں تم
دامان روزگار معطر تمہیں سے ہے
تم نے سکھائے خلق کو آداب زندگی
یہ اہتمام مسجد و ممبر تمہیں سے ہے
توصیف کس زباں سے تمہاری کرے شکیلؔ
انساں کی ذات افضل و اطہر تمہیں سے ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.