زہے اوج_نطق_کلام_محمد
زہے اوج نطق کلام محمد
پیام خدا ہے پیام محمد
خوشا رفعت و احترام محمد
ہے عرش بریں زیر گام محمد
محبت سے سرشار ظرف صداقت
صداقت سے لبریز جام محمد
غلام اور آقا کی تمیز مشکل
زہے حاصل فیض عام محمد
الٰہی ہم ارباب مہر و وفا کو
عطا کر وہی صبح و شام محمد
جہاں ان کے قدموں سے روشن ہے لیکن
بلند از جہاں ہے مقام محمد
یہ مہر درخشاں یہ ماہ منور
فروزاں ہے حسن تمام محمد
جبیں فلک اب بھی سوئے زمیں ہے
یہ ہے غالبا احترام محمد
تعین کی حد سے یقیناً ہیں آگے
جو نظریں ہیں بالائے بام محمد
مصائب میں رہ کر بھی کیا مطمئن ہے
خوشا فطرت شاد کام محمد
کہاں ہم شکیلؔ اور کہاں نعت گوئی
یہ سب کچھ ہے فیض دوام محمد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.