Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

خود_بہ_خود دل مرا ان پہ قربان ہے

شارق ربانی

خود_بہ_خود دل مرا ان پہ قربان ہے

شارق ربانی

MORE BYشارق ربانی

    خود بہ خود دل مرا ان پہ قربان ہے

    میں کا سارے زمانے پہ احسان ہے

    قول سرکار طیبہ کا کیا پوچھنا

    بالیقیں حق تعالیٰ کا فرمان ہے

    دولت عشق احمد سلامت رہے

    دونوں عالم میں مومن کی پہچان ہے

    مصطفیٰ سے محبت کیا کیجیے

    روز محشر یہ بخشش کا سامان ہے

    رشک خلد بریں جس کو کہتے ہیں سب

    سید الانبیا کا وہ ایوان ہے

    شق ہوا چاند کنکر نے کلمہ پڑھا

    دیکھیے دیکھیے ان کی کیا شان ہے

    میں کے تلووں کی دھون ہے آب شفا

    ان کے جیسا بھلا کوئی انسان ہے

    نعت گوئی کا مجھ کو شرف مل گیا

    یہ تو شارقؔ عقیدت کا فیضان ہے

    مأخذ :
    • کتاب : افکار شارق (Pg. 23)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے