Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

محفل سجی ہوئی ہے خیر_الانام کی

شارق ربانی

محفل سجی ہوئی ہے خیر_الانام کی

شارق ربانی

MORE BYشارق ربانی

    محفل سجی ہوئی ہے خیر الانام کی

    ڈالی سجا رہا ہوں درود و سلام کی

    دامن کو اپنے سائلو آکر پسار لو

    خیرات بٹ رہی ہے محمد کے نام کی

    الفت رسولؐ پاک کی جس کو نہیں ملی

    عزت وہ کیوں کرے گا نبی کے غلام کی

    آؤ اٹھا کے لے چلیں خاک در رسول

    یہ خاک پاک ہے سبھی لوگوں کے کام کی

    قسمت جو لے کے جائے گی دربار مصطفیٰ

    خواہش کروں گا میں وہاں ہر پل قیام کی

    مسرور رکھے سب کو جو سب کا بھلا کرے

    مدحت سرائی کیجیے ایسے نظام کی

    تعریف کر رہا ہوں رسولؐ خدا کی میں

    تائید ہو رہی ہے خدا کے کلام کی

    شارقؔ سبھی اماموں کی عزت کرو مگر

    تقلید کیجئے گا فقط اک امام کی

    مأخذ :
    • کتاب : افکار شارق (Pg. 30)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے