Sufinama

جن کے بھی دل میں ہوتی ہے الفت غوث_پاک کی

شارق ربانی

جن کے بھی دل میں ہوتی ہے الفت غوث_پاک کی

شارق ربانی

MORE BYشارق ربانی

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان غوث اعظم شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد۔عراق)

    جن کے بھی دل میں ہوتی ہے الفت غوث پاک کی

    وہ اپنا لیتا ہے ہر پل سیرت غوث پاک کی

    فقط مرے نہیں ہیں وہ سب ولیوں کے سردار ہیں

    دیکھنے والوں دیکھ لو آکر رفعت غوث پاک کی

    مردوں کو زندہ کر دینا شان یہ کس کی ہے بتلاؤ

    خدا کی جانب سے دکھتی ہے کرامت غوث پاک کی

    قرانی عرفانی اور ایمانی رتبہ کس کا ہے

    جان رہی ہے ساری دنیا عظمت غوث پاک کی

    ہاتھ سے دامن کبھی نہ چھوٹے عرض یہی ہے میری خدا سے

    ترک نہ ہونے پائے مجھ سے نسبت غوث پاک کی

    رحمت کی برسات یقیناً ہوتی ہے ہر آن وہاں پر

    کتنی پر عظمت ہے لوگوں تربت غوث پاک کی

    شارقؔ ان کو خوف نہیں ہے روز محشر کا کچھ بھی

    صدق دل سے کرتے جو ہیں مدحت غوث پاک کی

    مأخذ :
    • کتاب : افکار شارق (Pg. 53)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے