Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

تیری قدرت کے نظارے ہیں جہاں میں بے_شمار

شارق ربانی

تیری قدرت کے نظارے ہیں جہاں میں بے_شمار

شارق ربانی

MORE BYشارق ربانی

    تیری قدرت کے نظارے ہیں جہاں میں بے شمار

    میں ترا بندہ ہوں یا رب تو مرا پروردگار

    تو جسے چاہے اسے حاصل ہو تری نعمتیں

    ماسوا تیرے نہیں کچھ بھی کسی کو اختیار

    خالق و مالک ہے تو اور تو رزاق ہے

    چل رہے ہیں تیری مرضی سے سبھی کے کاروبار

    لائق سجدہ ہے تیری ذات یہ ایمان ہے

    ماسوا تیرا نہیں ہے کوئی میرا کردگار

    مانتا ہوں سرور کونین کو اپنا نبی

    اس لیے کرتا ہوں یا رب ان پہ جان و دل نثار

    کوئی ایسی شئے نہیں جس میں تری قدرت نہ ہو

    ذرہ ذرہ تیری خلقت میں ہے بے حد شاندار

    ایک شارقؔ ہی نہیں ہے سب ترے محتاج ہیں

    در گزر میری خطائیں کر دے اے پروردگار

    مأخذ :
    • کتاب : افکار شارق (Pg. 21)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے