گدا ہے مستی میں گا رہا ہے کلام_خواجہ امیر امیر خسرو
دلچسپ معلومات
منقبت درشان حضرت امیر خسرو (دہلی-بھارت)
گدا ہے مستی میں گا رہا ہے کلام خواجہ امیر امیر خسرو
غلام ہو کر غلام بن کر غلام خواجہ امیر خسرو
وہ جوتیاں سر پہ اپنے رکھ کے چلے ہیں خدمت میں پیر کی جب
مقام شاہوں سے بھی سوا ہے مقام خواجہ امیر خسرو
کرو گے جب نام ورد ان کا ملے گی راحت یقین جانو
ہر ایک مشکل کو حل کرے گا یہ نام خواجہ امیر خسرو
عقیدتیں خود ہی ہوں گی ظاہر کرو گے خدمت جو پیر کی پھر
سبق یہ دیتا ہے ہم سبھی کو یہ گام خواجہ امیر خسرو
دیوانہ کہتے ہیں لوگ مجھ کو دیوانگی بھی سوا رہے اب
ہر اک سو دے رہا ہے جلوہ یہ جام خواجہ امیر خسرو
سلام میرا بھی کیوں نہ پہنچے سلام ہی سلسلہ ہے میرا
پہنچ رہا شیخ کربلا میں سلام خواجہ امیر خسرو
- کتاب : Sukhan Waraan-e-Izzat (Pg. 115)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.