Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

تورے بنا ظفر پیا لاگے نہ جیا ہمار

شیخ سلیمان ابوالعلائی

تورے بنا ظفر پیا لاگے نہ جیا ہمار

شیخ سلیمان ابوالعلائی

دلچسپ معلومات

منقبت در شان ظفرالمکرم حضرت شاہ ظفر سجاد ابوالعلائی (داناپور-پٹنہ)

در در مارا پھرتا ہوں میں آجانا اک بار

تورے بنا ظفر پیا لاگے نہ جیا ہمار

عشق میں پھنس کر مورے اے جانِ جہاں

دنیا روٹھی تو روٹھے اور سارا جہاں

ایسا تیر چلایا کہ ہوگیا دل افگار

تورے بنا ظفر پیا لاگے نہ جیا ہمار

بسترا بھی بن گیا ہے خارِ ببول

دنیا کہتی ہے کہ عشق کرنا ہے فضول

ایسے میں اے مرشدِ کامل نہ کرنا انکار

تورے بنا ظفر پیا لاگے نہ جیا ہمار

کہ کر پیغمبر مجھے کیوں بھول گئے

ہوئی ایسی کیا خطا کہ چل دئیے

کر ذرا انصاف کیا یہ اچھا ہے کردار

تورے بنا ظفر پیا لاگے نہ جیا ہمار

محی الدین ہے نام لیوا اور شاہا عزیز

جس پر تیری نگاہ پڑی وہ ہوگئے عزیز

اک میں ہی بدنصیب جو رہ گیا بیکار

تورے بنا ظفر پیا لاگے نہ جیا ہمار

مرغِ بسمل کی طرح ہوں مضطرب

جانکنی کاوقت ہے یہ قریب قریب

لے خبر ظفریؔ کی ہرگز نہ کرنا انکار

تورے بنا ظفر پیا لاگے نہ جیا ہمار

روتے روتے تھک گئے کیوں آئے نہیں

خوگری کر دیے کیوں لاتے نہیں

ویسے میں اے مرشد پیا آجانا اک بار

تورے بنا ظفر پیا لاگے نہ جیا ہمار

مأخذ :
  • کتاب : Aina-e-Zafar

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے