Font by Mehr Nastaliq Web

یا نبی حسنِ عمل سے آسرا کچھ بھی نہیں

شیوہ بریلوی

یا نبی حسنِ عمل سے آسرا کچھ بھی نہیں

شیوہ بریلوی

MORE BYشیوہ بریلوی

    یا نبی حسنِ عمل سے آسرا کچھ بھی نہیں

    اعترافِ جرمِ عصیاں کے سوا کچھ بھی نہیں

    چارۂ غم آپ کے الطاف پر موقوف ہے

    میرے بس کا یا محمد مصطفیٰ کچھ بھی نہیں

    صدقِ دل ہے شرط پھر لطف وکرم ہے اور ہم

    کون کہتا ہے کہ یہ آہ و بکا کچھ بھی نہیں

    چاہتا ہوں دفن کو دو گز زمیں جنت کی میں

    اب مرا ارمان مدینہ کے سوا کچھ بھی نہیں

    آپ کے دیدار کا شیواؔ کو مل جائے شرف

    اس سے بڑھ کر اور اس کی التجا کچھ بھی نہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے