Font by Mehr Nastaliq Web

بے خبر ہوں دونوں عالم سے سوائے مصطفیٰ

شیو پرشاد وہبی

بے خبر ہوں دونوں عالم سے سوائے مصطفیٰ

شیو پرشاد وہبی

MORE BYشیو پرشاد وہبی

    بے خبر ہوں دونوں عالم سے سوائے مصطفیٰ

    یا الٰہی دل ہو ایسا مبتلائے مصطفیٰ

    دل ہے میرا بستۂ زلفِ دوتائے مصطفیٰ

    جان ہے پروانۂ شمعِ لقائے مصطفیٰ

    حکم موسیٰ کو ہوا معراج میں فاخلع مگر

    تاج فرق عرش ہو نعلینِ پائے مصطفیٰ

    بوریائے فقر تخت سلطنت سے ہے سوا

    بادشاہِ ہفت کشور ہے گدائے مصطفیٰ

    ذرے اس در کے ہی کیا سیارے کیا شمس و قمر

    جلوہ آرا شش جہت میں ہے ضیائے مصطفیٰ

    شافعِ محشر ملا ہے کس پیمبر کو خطاب

    کون محبوبِ الٰہی ہے سوائے مصطفیٰ

    جو ہوا سائل رہی اس کو نہ پھر کچھ احتیاج

    ایسا کر دیتی ہے مستغنی عطائے مصطفیٰ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے