یہی درد_زندگی ہے اسی درد میں مزہ ہے
یہی درد زندگی ہے اسی درد میں مزہ ہے
تیرا نام جب لیا میرا دل تڑپ اٹھا ہے
تیرے نام کے تصدق تیرا ذکر جب ہوا ہے
میرا درد تھم گیا ہے مجھے چین آ گیا ہے
نہ بڑھے ادب کی حد سے کہ دیار مصطفیٰ ہے
میری بے خودی سے کہہ دو یہ مقام ہوش کا ہے
سر حشر اپنا کہہ کر میری لاج رکھنے والے
تیری رحمتوں کے صدقے یہ کرم نہیں تو کیا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.