Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

خدا تک نہ ہو کیوں رسائی تمہاری

صوفی میرٹھی

خدا تک نہ ہو کیوں رسائی تمہاری

صوفی میرٹھی

MORE BYصوفی میرٹھی

    خدا تک نہ ہو کیوں رسائی تمہاری

    خدا بھی تمہاری خدائی تمہاری

    گھٹائیں اٹھیں ہر طرف رحمتوں کی

    ہوئی جب کہ جلوہ نمائی تمہاری

    بجائے فرشتوں نے بھی شادیانے

    سواری جہاں میں جب آئی تمہاری

    نکیرین ہم سے نہ پوچھیں گے پھر کچھ

    پکاریں گے جب ہم دوہائی تمہاری

    فرشتوں کا حوروں کا جن کا بشر کا

    لبھاتی ہے دل دلربائی تمہاری

    سمایا نہ کوئی بھی اپنی نظر میں

    جب آنکھوں میں صورت سمائی تمہاری

    میں مجرم ہوں مولا میری لاج رکھ لو

    ہے دربار حق میں رسائی تمہاری

    بلالو غلاموں کو خدمت میں آقا

    ستاتی ہے اُن کو جدائی تمہاری

    خدا کی قسم ہے خدا تجھ پہ شیدا

    فدائی ہے ساری خدائی تمہاری

    نہ اِتراؤ اس پر قیامت میں صوفیؔ

    نہ کام آئے گی پارسائی تمہاری

    مأخذ :
    • کتاب : کلام صوفی (Pg. 7)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے