توہی تو ہے رہبر اعظم
صلی اللہ علیہ وسلم
بعد خدا تو سب سے مکرم
صلی اللہ علیہ وسلم
تیری رضا ہر زخم کا مرہم
صلی اللہ علیہ وسلم
اللہ اللہ نور مجسم
صلی اللہ علیہ وسلم
تیری محبت دور کرے غم
صلی اللہ علیہ وسلم
پھول ہے تو اور میں ہوں شبنم
صلی اللہ علیہ وسلم
تیرے صدقے بزم عالم
صلی اللہ علیہ وسلم
تجھ سے ہے بس رونق عالم
صلی اللہ علیہ وسلم
تیرے عشق کی لو نہ ہو مدھم
صلی اللہ علیہ وسلم
ہجر میں تیرے آنکھ ہے پر نم
صلی اللہ علیہ وسلم
کون ہے اپنا شاہ دو عالم
صلی اللہ علیہ وسلم
دین کو رکھا تونے مقدم
صلی اللہ علیہ وسلم
تیرے قدم اور عرش اعظم
بہر امت فکر ہے ہر دم
دین و ایماں تجھ سے محکم
صلی اللہ علیہ وسلم
تیری ہستی رحمت عالم
صلی اللہ علیہ وسلم
تیرے صحابہ دین پہ قایم
صلی اللہ علیہ وسلم
تیری الفت سب سے قایم
صلی اللہ علیہ وسلم
تجھ میں پایا عزم محکم
صلی اللہ علیہ وسلم
تجھ سے دوری ہی تو جہنم
صلی اللہ علیہ وسلم
کوچہ تیرا باغ ارم
صلی اللہ علیہ وسلم
تجھ پہ ہوا ہر سب و شتم
صلی اللہ علیہ وسلم
تجھ سے مقدس تجھ سے حرم
صلی اللہ علیہ وسلم
شافع محشر شاہ امم
صلی اللہ علیہ وسلم
پیار کی تجھ سے راہ و رسم
صلی اللہ علیہ وسلم
جگ میں وفا کا تجھ سے بھرم
صلی اللہ علیہ وسلم
تیرا نواسا ماہ محرم
صلی اللہ علیہ وسلم
تیری قربت لذت پیہم
صلی اللہ علیہ وسلم
دور نہ اب رہ پائیں گے پیہم
صلی اللہ علیہ وسلم
خون کے آنسو روئیں نہ کیوں ہم
صلی اللہ علیہ وسلم
تیرا غم حسانؔ کا ہو غم
صلی اللہ علیہ وسلم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.