ذہن_و_دل میں آپ کی الفت کی جو تنویر ہے
ذہن و دل میں آپ کی الفت کی جو تنویر ہے
ہر گھڑی نظروں میں آقا آپ کی تصویر ہے
عرش و فرش و بحر و بر دشت و جبل ہر اک جگہ
تذکرہ ہے آپ کا اور آپ کی توقیر ہے
مہر و مہ کی روشنی ہو یا کہ انوار نجوم
جو بھی جلوہ ہے جہاں میں آپ کی تنویر ہے
روز و شب کا ایک ایک لمحہ جو بھی ہے آپ کا
وہ تو قرآن مبیں کی واقعی تفسیر ہے
ہے زیارت آپ کی دنیا میں جس کو بھی نصیب
اللہ اللہ دوستو اس کی بڑی تقدیر ہے
آپ کی امت میں جو پیدا کیا اللہ نے
جانے کس کے خواب کی حسانؔ یہ تعبیر ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.