Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

شفائے امراضِ قلب بے جاں بنام حضرت قیام اصدق

سخن دہلوی

شفائے امراضِ قلب بے جاں بنام حضرت قیام اصدق

سخن دہلوی

MORE BYسخن دہلوی

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان خواجہ قیام اصدق (پیر بیگہ-نالندہ)

    شفائے امراضِ قلب بے جاں بنام حضرت قیام اصدق

    دوائے دردِ دل پریشان کلام حضرت قیام اصدق

    قبول کر لے وہ جانِ عالم تو پھر اسے ہو جہاں میں کیا غم

    نہ ہو وہ رتبے میں شاہ سے کم غلام حضرت قیام اصدق

    جنہوں نے حضر ت سے کی ہے بیعت ملی انہیں دو جہاں کی نعمت

    ہوئے وہ سب سے بلند رتبت غلام حضرت قیام اصدق

    زباں نے دل سے مزہ جو پایا دہن کے بوسوں سے لطف اٹھایا

    مری زباں سے لبوں تک آیا جو نام حضرت قیام اصدق

    جنہیں ہے قرب خدائے اکبر مراتب ان کے ہیں سب سے برتر

    سمجھ کہ ہے عرش سے بھی اوپر مقام حضرت قیام اصدق

    یہی دعا ہے یہی تمنا رہے سخنؔ پر ہمیشہ سایہ

    الٰہی ہوتا قیامِ دنیا قیام حضرت قیام اصدق

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے