Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

عاشق ہوں اور دل سے شیدا حضور کا

سلطان چشتی

عاشق ہوں اور دل سے شیدا حضور کا

سلطان چشتی

MORE BYسلطان چشتی

    عاشق ہوں اور دل سے شیدا حضور کا

    یار رب دکھا دے مجھ کو مدینہ حضور کا

    اک دو صدی کی بات نہیں صاحبان عقل

    تا حشر ہے ہر ایک زمانہ حضور کا

    منکر نکیر آئیں گے جب میری قبر میں

    پڑھتا رہوں گا میں تو قصیدہ حضور کا

    ہوش و حواس ہوگیے اس ہوش کل میں گم

    میں نے پیا ہے جب سے پیالہ حضور کا

    محبوب کو محب کی طلب کہتے ہیں اسے

    سدرہ سے آگے عرش پہ جانا حضور کا

    کل رات چودھویں کا رہا چاند عرش پر

    کچھ نے کہا کہ یہ تو ہے تلوا حضور کا

    سلطانؔ ان کا ہو کے میں بے فکر ہوگیا

    منگتا حضور کا ہوں میں منگتا حضور کا

    مأخذ :
    • کتاب : زادِ آخرت (Pg. 83)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے