Font by Mehr Nastaliq Web

اللہ اللہ میری قسمت ایسا رتبہ اور میں

سرور بارہ بنکوی

اللہ اللہ میری قسمت ایسا رتبہ اور میں

سرور بارہ بنکوی

MORE BYسرور بارہ بنکوی

    اللہ اللہ میری قسمت ایسا رتبہ اور میں

    جاگتی آنکھوں سے دیکھوں خوابِ طیبہ اور میں

    دم بخود ہیں آج دونوں، میری دنیا اور میں

    بارگاهِ صاحبِ یٰسین و طہ اور میں

    آج ان آنکھوں کو بینائی کا حاصل مل گیا

    روبرو ہے گنبدِ خضرا کا جلوہ اور میں

    آپ کی چشمِ کرم کا میں نے دیکھا معجزہ

    آپ کے روضے کی جالی میرے آقا اور میں

    آپ ہی چاہیں تو رکھ لیں آبرو ورنہ حضور

    اپنے منہ سے آپ کی نسبت کا دعویٰ اور میں

    مجھ کو اذنِ باریابی اور اس انداز سے

    آپ پہ قرباں میرے اجداد و آبا اور میں

    میں جہاں پر ہوں وہاں محسوس ہوتا ہے سرورؔ

    جیسے پیچھے رہ گئے ہوں، میری دنیا اور میں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے