Sufinama

جب آیا کربلا میں وہ سلطانِ کربلا

سید علی کیتھلی

جب آیا کربلا میں وہ سلطانِ کربلا

سید علی کیتھلی

MORE BYسید علی کیتھلی

    دلچسپ معلومات

    شہیدانِ کربلا کے نام

    جب آیا کربلا میں وہ سلطانِ کربلا

    مجرائی باغ بن گیا میدانِ کربلا

    رستم کا دیکھ کر جگر و دل نکل پڑے

    پھرتے تھے اس غضب سے شجاعانِ کربلا

    وقتِ شہادت، خلفِ حضرت نبی

    روتے تھے زار زار، درختانِ کربلا

    شدت عطش کی، تیزی خورشید و ریگ گرم

    تھا یادگارِ حشر، بیابانِ کربلا

    کہتے تھے نابکار شہِ دیں کو دیکھ کر

    تو چند روز ہے یہاں مہمانِ کربلا

    فرمایا تم رہو گے جہنم میں تا ابد

    میں حشر تک رہوں گا نگہبانِ کربلا

    لاشوں پہ سر دھرے ہوئے چالیس روز تک

    حافظ تھے جان و دل سے درندانِ کربلا

    دیکھے اگر تو غور و تامل سے کشف ہو

    ہر دم ہے تری ذات میں سامانِ کربلا

    شوخئی چشم دیکھ کے اکبر کی ہر زماں

    پھرتے تھے ساتھ ساتھ غزالانِ کربلا

    سیدؔ یہ آرزو ہے خدائے بزرگ سے

    دکھلا دے مجھ کو گنجِ شہیدانِ کربلا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے