غوثِ اعظم ہیں امام، خاندانِ قادری
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)
غوثِ اعظم ہیں امام، خاندانِ قادری
خوب باندھا انتظام، خاندانِ قادری
کچھ نہیں ہے انتہا اس قصر رنگا رنگ کی
آسماں ہے ایک بام، خاندانِ قادری
نشۂ وحدت سے تا محشر کہاں اس کو فراغ
پی گیا جو ایک جام، خاندانِ قادری
تا ابد ہوتے رہیں گے صاحبانِ دیں شکار
اس قدر پھیلا ہے دام، خاندانِ قادری
جان و مال اپنا اگر قرباں کروں بیشک روا
کیا ہی متفقہ ہے نام، خاندانِ قادری
چاہیے گر تجھ کو سیدؔ وصلِ ذاتِ حقِ مدام
صدق دل سے ہو غلام، خاندانِ قادری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.