Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کہاں سے بیاں ہوگی شان_محمد

سید فیضان وارثی

کہاں سے بیاں ہوگی شان_محمد

سید فیضان وارثی

MORE BYسید فیضان وارثی

    کہاں سے بیاں ہوگی شان محمد

    ہے لفظوں سے آگے بیان محمد

    دو عالم ہی تنہا نہیں ہے ثنا خواں

    خدا بھی ہے نغمہ کنان محمد

    جو جبریل قرآن لے کر ہیں آئے

    وہ پروردۂ آن و بان محمد

    محبت نے جس سے ہے تعریف پائی

    وہ ہے نیم شب کا مکان محمد

    قدوم نبی کا اثر ہے کہ اب تک

    فلک ڈھونڈھتا ہے نشان محمد

    زہے صدق صدیق عدل عمر اور

    حیائے غنی تحفہ دان محمد

    گناہوں سے بخشش کا سامان ہو گا

    ملے مجھ کو گر اک امان محمد

    یہ کل انبیا ان کی تمہید ٹھہرے

    یہ کل اولیا ہیں بیان محمد

    علی فاطمہ اور حسین و حسن سب

    ہیں ماہ مبیں ضو فشان محمد

    نبی کی عطا سے ملے ایسے مرشد

    ہیں نام خدا اور نشان محمد

    اثرؔ نے ثناگر نے فن کار لوگوں

    ہے خستہ سا سگ از سگان محمد

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے