Font by Mehr Nastaliq Web

اہل_صفا کے دین کا قبلہ حسین ہیں

سید فیضان وارثی

اہل_صفا کے دین کا قبلہ حسین ہیں

سید فیضان وارثی

اہل صفا کے دین کا قبلہ حسین ہیں

اہل نظر کے واسطے کعبہ حسین ہیں

خوئے نبی کا ہو بہو ہیں ترجمان وہ

حسن نبی کا دیکھیے جلوہ حسین ہیں

جو باعث نشاط و خوشی ہیں بتول کی

دنیا میں ایک ذات وے مولا حسین ہیں

گوہر ہیں وہ ولا کے امامت کا ہیں صدف

ہر اک طرح سے دونوں کا منبع حسین ہیں

کرب و بلا میں جب شہ تسلیم بن گئے

اہل رضا کا تب ہی سے کعبہ حسین ہیں

نوک سناں پہ ان کے لبوں کی وہ جنبشیں

بتلا رہی ہے ہم کو کہ زندہ حسین ہیں

دربار شام میں وہی زینب کا ولولہ

لہجے کا رعب کہتا تھا گویا حسین ہیں

قرآن میری آل سے ہوگا جدا نہیں

ثابت کیا ہے جس نے وہ تنہا حسین ہیں

سر کٹ چکا ہے دشت میں پھر بھی ہے ضو فشاں

نوک سناں پہ نور کا باڑا حسین ہیں

نام یزید مٹ گیا نقشہ نہیں بچا

مومن کے دل میں قائم و زندہ حسین ہیں

ظلم و ستم کا پیکر سنگین ہے یزید

رحم و کرم کا بے کراں دریا حسین ہیں

محشر میں میری خیر رہے گی یقین ہے

وارث علی کا بندہ ہوں توشہ حسین ہیں

جو کچھ لکھو حسین کی توصیف میں اثرؔ

رکھنا خیال اعلی و بالا حسین ہیں

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے