Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

علی مرتضیٰ لالہ_زار_محمد

سید فیضان وارثی

علی مرتضیٰ لالہ_زار_محمد

سید فیضان وارثی

MORE BYسید فیضان وارثی

    علی مرتضیٰ لالہ زار محمد

    نگار خدا گل عذار محمد

    سراپا نبی کا سراپا علی ہیں

    یوں ٹھہرے علی یادگار محمد

    دیار نبی کے طلب گار سن لو

    در مرتضیٰ ہے دیار محمد

    علی کے بنا تو نبی نہ ملیں گے

    ہے روشن بیاں یہ قرار محمد

    دو عالم میں جو کچھ برائے شفا ہے

    وہ گرد علی و غبار محمد

    خدا لائے دن اپنی آنکھوں سے دیکھوں

    در مرتضیٰ اور دیار محمد

    جہان ولا کے وہ ماہ مبیں ہیں

    علی نیر و فیض بار محمد

    کوئی استعارہ نبی کا جو ٹھہرے

    تو مولا علی مستعار محمد

    جو ہے واقف سر و راز نبی سے

    وہ حیدر ہی ہیں راز دار محمد

    امام علی سے امام زماں تک

    گل لالہ و گل بہار محمد

    وہ گوہر جو در نبی و علی ہے

    وہ ہیں فاطمہ افتخار محمد

    فیوز نبی جن سے جاری ہوئے ہیں

    وہ ابن علی آبشار محمد

    علی کی محبت ہے میری محبت

    عیاں ہے یہ قول و قرار محمد

    اثرؔ اپنے مرشد کے صدقے میں دیکھے

    رخ لالہ و دل بہار محمد

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے