Font by Mehr Nastaliq Web

دے کے روحانی علم و ہنر مصطفیٰ

سید حبیب اللہ

دے کے روحانی علم و ہنر مصطفیٰ

سید حبیب اللہ

MORE BYسید حبیب اللہ

    دے کے روحانی علم و ہنر مصطفیٰ

    بخشے ہیں مؤمنوں کو وقر مصطفیٰ

    امر والوں میں روحانی انسان ہے

    اس کو دیتے ہیں کل کی خبر مصطفیٰ

    موت سے پہلے وارد کرے موت کو

    خود یہ کہتا ہوا وہ اگر مصطفیٰ

    چھوڑ سب کچھ جو حاصل کرے گا یہ فن

    بالیقین اس کے ہوں راہبر مصطفیٰ

    فاتح موت بن کر وہ زندہ رہے

    نہ میرے پھر کہ ہوں گے سپر مصطفیٰ

    اس کے افکار و گفتار و کردار میں

    کر دیے ہیں و دیعت اثر مصطفیٰ

    جو بھی روحانت پر ہو فائز سدا

    اس پہ نگراں ہیں شام و سحر مصطفیٰ

    جب کہ ایمان ہے معیارِ روحانیت

    ہوگا روحانی ایماں ہو بر مصطفیٰ

    تزکیہ تصفیہ تخلیہ پالیا

    روح پر قرب کا کھولیں در مصطفیٰ

    بن کے روحانی بندوں کی قسمت بدل

    کردیں مخلوق میں فخر ور مصطفیٰ

    دیر سے اس کا سیدؔ بھی ہے منتظر

    ’’ڈال دیجے کرم کی نظر مصطفیٰ‘‘

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے