Font by Mehr Nastaliq Web

سرکار شاہ مسلم چشمِ کرم خدا را

سید حسن احمد

سرکار شاہ مسلم چشمِ کرم خدا را

سید حسن احمد

MORE BYسید حسن احمد

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت شاہ مسلم (بکوا-گونڈا)

    سرکار شاہِ مسلم چشمِ کرم خدا را

    اک تو ہی ہے جہاں میں آقا مرا سہارا

    صورت میں ہم نے تیری سرکار شاہِ مسلم

    دیکھا ہے عکسِ حسنِ سرکار کا نظارہ

    بکوا کا رہنے والا مسلم پیا ہمارا

    مولیٰ علی کا دلبر حسنین کا ہے پیارا

    در سے ہے منحصر جو آقا مری کہانی

    در چھوڑ کر کے اب میں جاؤں کہاں تمہارا

    خالی گیا نہ کوئی در سے ترے سوالی

    منگتوں کا آقا تیرے در سے ہی ہے گزارا

    جب بھی کبھی کہیں بھی مشکل گھڑی ہے آئی

    ہم نے صدا وہیں پر شاہا تجھے پکارا

    بن جائیں گے سبھی کے بگڑے ہوئے مقدر

    بس ایک بار کر دیں مسلم پیا اشارا

    آرام فرما تجھ میں مسلم پیا ہے بکوا

    سو اس لیے ہی تیرا ہے اوج پر ستارا

    کوئی کہے نہ اپنا پر تم کہونا آقا

    یہ جو حسنؔ ہے لوگوں یہ ہی تو ہے ہمارا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے