Font by Mehr Nastaliq Web

شاہ_کربل کی عطا ہے حضرت_مسلم پیا

سید حسن احمد

شاہ_کربل کی عطا ہے حضرت_مسلم پیا

سید حسن احمد

MORE BYسید حسن احمد

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت مسلم

    شاہ کربل کی عطا ہے حضرت مسلم پیا

    عاشق آل عبا ہے حضرت مسلم پیا

    نائب سرکار ہیں اور وارث مولیٰ علی

    آل پاک سیدہ ہے حضرت مسلم پیا

    میراں بابا اور غوث و خواجہ کے کردار کا

    تم میں جلوہ رونما ہے حضرت مسلم پیا

    جو ادا کرنے نماز عشق صف میں ہیں کھڑے

    ان سبھی کے مقتدا ہے حضرت مسلم پیا

    مانگنے آیا جو تیرے در پہ وہ یہ کہہ پڑا

    معدن جود و سخا ہے حضرت مسلم پیا

    تیرا رتبہ کیا سمجھ پائے گی دنیا یہ بھلا

    ہر بشر سے تو ورا ہے حضرت مسلم پیا

    بزم عرفان و طریقت کے تمہی ہو پیشوا

    رہبر راہ ہدیٰ ہے حضرت مسلم پیا

    سرزمین ہند میں اور سرزمیں نیپال میں

    تیری خدمت سے ضیا ہے حضرت مسلم پیا

    ایک عرصہ تو نے کی ہے خدمت دین نبی

    بالیقیں تو رہنما ہے حضرت مسلم پیا

    صدقہ دو والد کا اپنے اور دادا جان کا

    در پہ سائل کہہ رہا ہے حضرت مسلم پیا

    بٹ رہا ہے فیض احمد در سے تیرے ہر گھڑی

    آستاں ایسا تیرا ہے حضرت مسلم پیا

    نوری تیرا کل گھرانا اصل تیرا نور ہے

    نوری تیرا سر تا پا ہے حضرت مسلم پیا

    بالیقیں بیٹا ترا اے والی بکوا مرے

    ناشر کل سلسلہ ہے حضرت مسلم پیا

    دو جگہ اپنے حسنؔ کو دامن پر نور میں

    آپ سے یہ التجا ہے حضرت مسلم پیا

    منقبت تیری بھلا کیا لکھ سکے گا یہ حسنؔ

    جو لکھا اس سے سوا ہے حضرت مسلم پیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے