Font by Mehr Nastaliq Web

ممکن نہیں کہ خونِ رسولِ خدا نہ ہو

سید حسن احمد

ممکن نہیں کہ خونِ رسولِ خدا نہ ہو

سید حسن احمد

MORE BYسید حسن احمد

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت امام حسین (کربلا-عراق)

    ممکن نہیں کہ خونِ رسولِ خدا نہ ہو

    حملہ نبی کے دیں پہ ہو اور کربلا نہ ہو

    یا رب کسی بھی باپ کی آنکھوں کے سامنے

    اس کا جوان چاند سا بیٹا جدا نہ ہو

    صحرا کی چل ملاتی ہوئی دھوپ میں خدا

    ہاں در بدر جہاں میں کوئی قافلہ نہ ہو

    غازی کو اس لیے ہی تو روکا تھا شاہ نے

    کرب و بلا میں ہی کہیں محشر بپا نہ ہو

    اصغر کا دے کے واسطہ مانگے حسین سے

    قسمت میں جس کی ایک بھی بیٹا لکھا نہ ہو

    ہرگز کنیزِ سیدہ زہرا نہیں ہے وہ

    جس کو ذرا سا پردے کا کچھ بھی پتہ نہ ہو

    دوزخ کرے گی اپنے ہی خاطر اسے قبول

    جس دل میں پاسِ الفتِ آلِ عبا نہ ہو

    آ جائے وہ بھی در پہ شہِ بے نیاز کے

    جس نے حسنؔ شرابِ وِلا کو پیا نہ ہو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے