Font by Mehr Nastaliq Web

نیزے پہ تھا جب دلبرِ کرار کا چہرہ

سید حسن احمد

نیزے پہ تھا جب دلبرِ کرار کا چہرہ

سید حسن احمد

MORE BYسید حسن احمد

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف-عراق)

    نیزے پہ تھا جب دلبرِ کرار کا چہرہ

    تھا مثلِ قمر شاہ کے سالار کا چہرہ

    ہاں چہرۂ شبیر وہ چہرہ تھا کہ جس میں

    آتا تھا نظر احمدِ مختار کا چہرہ

    خود لینے اترتے تھے ملائک بھی بلائیں

    کچھ ایسا تھا شبّیر کے انصار کا چہرہ

    وہ رعب تھا خطبے کی جلالت میں علی کا

    تھا مثلِ علی عابدِ بیمار کا چہرہ

    اکبر کی شہادت پہ کہا سبطِ نبی نے

    ڈوبا ہے لہو میں شہِ ابرار کا چہرہ

    اک تیری بقا کے لیے اے دینِ خدا بس

    شبیر نے دیکھا نہیں گھر بار کا چہرہ

    محشر میں لگائیں گے اسے شاہ گلے سے

    دیکھیں گے وہ جب اپنے عزادار کا چہرہ

    پہلے سے بھی آتا ہے نظر اور حسیں تر

    با وقتِ نزع شہ کے پرستار کا چہرہ

    وہ بھی اے حسنؔ لائی گئیں تھی سرِ بازار

    دیکھا نہ تھا جس نے کبھی بازار کا چہرہ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے