ہمارا مقصد ہمارا ایماں ہماری منزل رسول اکرم
ہمارا مقصد ہمارا ایماں ہماری منزل رسول اکرم
اماں کی کشتی کرم کا دریا عطا کا ساحل رسول اکرم
قدم قدم پہ ہی غم کے طوفاں تمام عالم ہے اب پریشاں
خدارا اب تو نگاہ کیجئے ہے سخت مشکل رسولِ اکرم
گھٹائیں رحمت کی چھا رہی ہیں کرم کے موتی لٹا رہی ہیں
ہے دردِ صلی علی سے مہکی تمام محفل رسول اکرم
خدا نے خود روبرو ہٹایا حجاب کون ومکاں اٹھایا
یہ شرف اعلیٰ کسی نبی کوہوا نہ حاصل رسول اکرم
یہ حکم قرآن ہے مفصل کہ اس کا ایماں ہے نامکمل
نثار جو آپ پر نہ کر دے یہ جان یہ دل رسول اکرم
دل حزیں کی صدا یہی ہے خدا سے ساجدؔ دعا یہی ہے
قبول راہِ طلب میں کرلیں یہ جان یہ دل رسول اکرم
- کتاب : سلسلہ وارثیہ کے مخصوص شعراء کرام (Pg. 150)
- Author : ڈاکٹر کبیر الدین وارثی
- مطبع : ارم پنٹرس، دریاپور، پٹنہ (2018)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.