Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

رہے پیش نظر یثرب نگریا آرزو دارم

طاہر مرادآبادی

رہے پیش نظر یثرب نگریا آرزو دارم

طاہر مرادآبادی

MORE BYطاہر مرادآبادی

    رہے پیش نظر یثرب نگریا آرزو دارم

    کہے سکھ سے موری سگری عمریا آرزو دارم

    توری پیوں پروں باد صبا سن لے عرج موری

    رسول اللہ کی لا دی خیریا آرزو دارم

    تصور میری آنکھوں میں بندھا ہے کملی والے کا

    جو کعبہ سے اٹھے کاری بدریا آرزو دارم

    نہیں بھاتا موری دل کو شہا بازار دنیا کا

    مدینہ کی دکھا دیجے بجریا آرزو دارم

    لبِ کوثر جو دیکھیں آپ مجھ کو ساقیٔ کوثر

    جو خالی ہو تو بھر دیجے گگریا آرزو دارم

    کہاں تک ہجر میں تڑپوں شہا دردِ جدائی سے

    بس اب تو کیجیے کرپا کی نجریا آرزو دارم

    سفر کی دل میں ٹھانی ہے تو چل کعبہ کو اے طاہرؔ

    وہی رستہ وہی سیدھی ڈگریا آرزو دارم

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے