کب سمائے جلوۂ شمس و قمر آنکھوں میں ہے
کب سمائے جلوۂ شمس و قمر آنکھوں میں ہے
پرتوِ نورِ محمد جلوہ گر آنکھوں میں ہے
دیکھ لیں ان دو گھروں میں دیکھنے والے انہیں
ایک گھر ہے ان کا دل میں ایک گھر آنکھوں میں ہے
ہم نے کیوں ان کو نہ دیکھا ہے یہ سب اپنا قصور
ہیں یوں دل میں نہاں جیسے نظر آنکھوں میں ہے
کون سے پردہ میں ہے تو ہے کہاں تیرا مقام
تجھ کو نظریں ڈھونڈتی ہیں تو کدھر آنکھوں میں ہے
ہے پس مردن بھی طاہرؔ اپنی آنکھوں میں تری
اس قدر رویے تھے ہم اب تک اثر آنکھوں میں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.