Font by Mehr Nastaliq Web

حمد ہوتی نہیں دعا کے بغیر

طاہر سلطانی

حمد ہوتی نہیں دعا کے بغیر

طاہر سلطانی

MORE BYطاہر سلطانی

    حمد ہوتی نہیں دعا کے بغیر

    حرف ملتے نہیں عطا کے بغیر

    وہ جو حق کی کتاب ہے لوگو

    کون سمجھے گا مصطفیٰ کے بغیر

    حال دل کا ہمارے جانتا ہے

    اس کو سجدہ کرو ریا کے بغیر

    رب سے مانگو یہ حکمِ آقا ہے

    کام بنتا نہیں دعا کے بغیر

    رب تعالیٰ غفور ہے لوگو

    بخش دے چاہے تو سزا کے بغیر

    وہ ہی سب سے عظیم ہے داتا

    جھولی بھرتا ہے وہ صدا کے بغیر

    اک قدم بھی اٹھا نہیں سکتا

    میرے مولیٰ تیری رضا کے بغیر

    سنگِ اسود کا ذکر اپنی جگہ

    بات پوری نہ ہو حرا کے بغیر

    موت آئے نہ ان وزیروں کو

    اس جہاں میں تری سزا کے بغیر

    حمد کہہ دو یہ کہہ کے اے طاہرؔ

    کچھ نہیں ذاتِ کبریا کے بغیر

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے