Font by Mehr Nastaliq Web

شہرِ خزاں کو اے مرے مولیٰ نکھار دے

طاہر سلطانی

شہرِ خزاں کو اے مرے مولیٰ نکھار دے

طاہر سلطانی

MORE BYطاہر سلطانی

    شہرِ خزاں کو اے مرے مولیٰ نکھار دے

    موسم بہار کا اسے پھر کردگار دے

    عصیاں کا بوجھ سر سے ہمارے اتار دے

    یا رب تو پل صراط سے ہم کو گزار دے

    رہزن بنے ہوئے ہیں ہمارے یہ حکمراں

    حاکم ہمیں تو نیک دے اور باوقار دے

    مظلوم! کے لبوں پہ صدائیں ہیں اب یہی

    ظالم کو اب تو اور نہ راہِ فرار دے

    ہے حکمراں کوئی تو غلامی میں ہے کوئی

    مولیٰ تو جس کو چاہے اسے اختیار دے

    کاسہ کسی کے ہاتھ میں ہے تاجور کوئی

    یہ اس کی دین ہے جسے پروردگار دے

    طاہرؔ ہے ملکِ پاک لہو رنگ آج کل

    اے ربِ کائنات کرم کی بہار دے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے