Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

بہت مضطرب ہیں طلب گار صابر

تجمل جلال پوری

بہت مضطرب ہیں طلب گار صابر

تجمل جلال پوری

MORE BYتجمل جلال پوری

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان صابرپاک حضرت علاؤالدین علی احمد (کلیر، اتراکھنڈ)

    بہت مضطرب ہیں طلب گار صابر

    خدایا دکھا جلد دیدار صابر

    جو کلیئر میں آئیں کریں کعبے والے

    طوافِ مزارِ پُر انوار صابر

    ہوا کرتے ہیں جس سے سیراب لاکھوں

    وہ ہے چشمۂ فیض دربارِ صابر

    نہیں ہوتے ممنون ِدرمانِ عیسی

    بڑے صبر والے ہیں بیمارِ صابر

    فدا کرتے تھے جان اعجاز لب پر

    سنا کرتے تھے شمس گفتار صابر

    قیامت ہی برپا ہوا چاہتی ہے

    تڑپتے ہیں مشتاق دیدار صابر

    قیامت ہی برپا ہوا چاہتی ہے

    تڑپتے ہیں مشتاق دیدار صابر

    برائے سلام آئیں قدسی فلک سے

    خبر دو ہواگرم دربار صابر

    فریدؔ اور قطب و معیں کے لئے اب

    دکھا دے کوئی مجھ کو دیدار صابر

    وہ سرتاج وسردار ہے چشتیوں کا

    تجملؔ جو ہے کفش بردار صابر

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے