Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

حل ہوگئی مشکل جولیا نام علی کا

تجمل

حل ہوگئی مشکل جولیا نام علی کا

تجمل

MORE BYتجمل

    حل ہوگئی مشکل جولیا نام علی کا

    قربان نہ کیوں جاؤں ہے کیا نام علی کا

    کیا نام خدا اوج ہے کیا ان کی ہے عظمت

    ہے عرشِ معظم پہ لکھا نام علی کا

    بچتا رہے وہ شام و سحر رنج و الم سے

    لیتا رہے جو صبح و مسا نام علی کا

    بوڑھوں کی عصا ہے تو جوانوں کی ہے تلوار

    ہے خلق میں کیا عقدہ کشا نام علی کا

    پوچھا جو کسی نے کہ ترا کون ہے آقا

    بندہ نے اسی وقت لیا نام علی کا

    خالق کے کرم سے دم آخر میرے لب سے

    یا نام نبی نکلے گا یا نام علی کا

    بچتا ہوں شب و روز کی آفت سے تجملؔ

    لیتا ہوں میں ہر صبح و مسا نام علی کا

    مأخذ :
    • کتاب : ریاض صوفی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے