Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

فقیر بے نوا ہوں کوچۂ ختم رسولاں کا

طلحہ رضوی برقؔ

فقیر بے نوا ہوں کوچۂ ختم رسولاں کا

طلحہ رضوی برقؔ

MORE BYطلحہ رضوی برقؔ

    فقیر بے نوا ہوں کوچۂ ختم رسولاں کا

    تمنا مجھ کو جنت کی نہ لالچ حور و غلماں کا

    ہوا مہر درخشاں سینے میں ہر داغ ہجراں کا

    نبی کا عشق ضامن ہے مرے چاکِ گریباں کا

    تصور کا کمال اے واہ عکسِ مصحفِ عارض

    نظر افروز جیسے صفحۂ اول ہو قرآں کا

    مکان و لا مکاں ہو ہو کا عالم تھا بہ ہر جانب

    نظر آیا نہ کوئی بھی ہوا میرے جدھر جھانکا

    کرم کی اک نظر اس کِرمِک بیتاب پر شاہا

    کہ ہوں پَر سوختہ میں آپ کی شمعِ شبستاں کا

    لکھے گا عشق کی تفسیرِ کیفیات کیا کوئی

    دل اک پارہ ہے سینے میں کتابِ شوق عنواں کا

    مدینے کا مسافر بھی مقدر کا سکندر ہے

    وہ جس نے خاک چھانی اور غبار اس راہ کا پھانکا

    یہ مِن صلصال کالفخار مسجودِ ملایک ہو

    نصیب اللہ اکبر دیکھیے تو نوعِ انساں کا

    مجھے اعراف میں رکھ کر فرشتے ہاں نہیں میں ہیں

    کبھی پلہ نہیں کا جھک رہا ہے اور کبھی ہاں کا

    بہر حال اس سے تم لپٹے رہو، خوش قسمتی جانو

    میاں کیا چیز ہے، معلوم ہے تم کو قدم ماں کا

    بلالِ حبشی زمزم پر ہو مصروف دعا جیسے

    نظر آیا رخِ زیبا پہ تل چاہِ زنخداں کا

    ھو اللہُ احد پر کرتا ہے ایمان کو راسخ

    عقیدہ خواجۂ کل خواجگان و پیر پیراں کا

    مجھے عشق نبی نے حشر میں یوں سرخرو رکھا

    سراپا بن گیا میرا ھیولا عشق پیچاں کا

    صدف سینوں میں دل کی بھر گیا وحدت کی موتی سے

    برسنا رحمۃ اللعالمیں کے ابرنیساں کا

    مرے آنسو ہیں رشک لعل و گوہران کی فرقت میں

    دہانِ زخمِ دل کا برقؔ اگر ٹوٹا کوئی ٹانکا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے