Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

صاحب لولاک وجہ گردش ایام ہے

طلحہ رضوی برقؔ

صاحب لولاک وجہ گردش ایام ہے

طلحہ رضوی برقؔ

MORE BYطلحہ رضوی برقؔ

    صاحب لولاک وجہ گردش ایام ہے

    اس کی زلف و رخ کا صدقہ حسن صبح و شام ہے

    آپ ہی کی شان میں ہے آیتِ لا تقنطوا

    موجزن رحمت کا یہ دریائے فیض عام ہے

    اسوۂ حسنا ہے اس آئینۂ کردار میں

    زندگی سچ پوچھیے تو بندگی کا نام ہے

    ننگِ اوصاف بشر ہے افتخارِ رنگ و نسل

    پیکرِ مجد و شرف کا آخری پیغام ہے

    مطمئن ہے قلب مضطر ذکر الا اللہ سے

    روح کی تسکین میرے مصطفیٰ کا نام ہے

    ہے مکمل دین ان کا کیوں نہ ہوں ختم رسل

    نعمت رب کا انہیں کی ذات پر اتمام ہے

    اک نگاہ لطف شاہا برؔق پر فرمائیے

    یہ گرفتار معاصی بندۂ بے دام ہے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے