Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

شوقِ نعتِ سیدالابرار ہونا چاہیے

طلحہ رضوی برقؔ

شوقِ نعتِ سیدالابرار ہونا چاہیے

طلحہ رضوی برقؔ

شوقِ نعتِ سیدالابرار ہونا چاہیے

سامنے قرآن کا معیار ہونا چاہیے

مدح میں خامہ کو گوہر بار ہونا چاہیے

نو بہ نو مضمون کا انبار ہونا چاہیے

خونِ دل صرف از پئے اشعار ہونا چاہیے

نعت گو کو حاملِ ایثار ہونا چاہیے

بختِ خفتہ اس طرح بیدار ہونا چاہیے

ان کے رخ کا خواب میں دیدار ہونا چاہیے

ہوتا ہے ہوتا رہے سو بار ہونا چاہیے

رات دن ان پر سلام اے یار ہونا چاہیے

جرأتِ حق گوئی پہلی شرط ہے ایمان کی

آدمی کو صاحبِ کردار ہونا چاہیے

مستجاب اپنی دعائے وصل ہوگی، پہلے دل

ہجر کے زخموں سے لالہ زار ہونا چاہیے

کر لو پیش اللہ کو دیوانگی کا عذر لنگ

مصطفیٰ کی شان میں ہشیار ہونا چاہیے

دل ہوا ہے سینے میں روضہ جمال یار کا

سر کو گنبد ہاتھ کو مینار ہونا چاہیے

دیکھتے ہی ان کا دیوانہ مجھے کہہ دے کوئی

ایسا بھی اے ضبط غم اک بار ہونا چاہیے

جان نکلے پر نہ نکلے دائرے سے یہ قدم

اس گلی میں صورت پر کار ہونا چاہیے

بارش رحمت کی رم جھم کے لئے ہے شرط یہ

نغمۂ نعت نبی ملہار ہونا چاہیے

یہ شرف وہ ہے کہ جس پر عاصیو! روز حساب

بندگی کو فخر و استکبار ہونا چاہیے

ہو لحد میں خوش کہ ان کے شربت دیدار سے

چشم روزہ دار کا افطار ہونا چاہیے

نزع میں اے برقؔ لب پر کلمۂ طیب کے ساتھ

نام پاکِ احمد مختار ہونا چاہیے

مأخذ :

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے