Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

مسلمانو اگر تم کو ہے دعوائے مسلمانی

تنویر نارنولی

مسلمانو اگر تم کو ہے دعوائے مسلمانی

تنویر نارنولی

MORE BYتنویر نارنولی

    مسلمانو اگر تم کو ہے دعوائے مسلمانی

    رسول اللہ کے در پر جھکا دو اپنی پیشانی

    محمد مصطفیٰ ہی باعثِ تخلیقِ عالم ہیں

    انہیں کے نور سے ہر شے نظر آتی ہے نورانی

    خدا یکتا ہو جب محبوب اس کا کیوں نہ یکتا ہو

    نہ کوئی آپ کا ہمسر نہ کوئی آپ کا ثانی

    تمہیں کو شرم ہے یا رحمت اللعالمیں میری

    یم عصیاں کا میرے سر سے اونچا چڑھ گیا پانی

    نہ ہوتے آپ تو ہرگز نہ ہوتا عالمِ امکاں

    نہ ہوتا عالمِ امکاں نہ کھلتی شانِ یزدانی

    بشر کو چاہئے دل میں نہ آنے دے تو ہم کو

    کرائیں گے شفاعت حشر میں محبوبِ یزدانی

    کرم کیجے کرم کیجے رسول اللہ کرم کیجے

    نہ بھر جائیں کہیں ہم بحرِ عصیاں کو ہے طغیانی

    نبی کے واسطے سے مانگ اے تنویرؔ خالق سے

    کہ مشکل سے بھی مشکل کام بر آئے بآسانی

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے