ظہورِ دو جہاں ہے پرتو انور محمد کا
دلچسپ معلومات
زیرِ نظر کلام خواجہ نور محمد چشتی مہاروی کے سالانہ عرسِ مقدس کے موقع پر بتاریخ 17 مارچ 1935ء، محلہ پیپلی کاٹیان، جئے پور میں منعقد ہونے والے ایک طرحی مشاعرے میں پیش کیا گیا، اس مشاعرے کے لیے مصرعِ طرح "ظہورِ دو جہاں ہے پرتو انوارِ محمد کا" مقرر کیا گیا تھا، بعد ازاں اس مشاعرے میں شریک شعرا کے تمام کلام کو "مظہرِ معرفت" کے نام سے شائع کیا گیا۔
ظہورِ دو جہاں ہے پرتو انور محمد کا
صدورِ دو جہاں ہے پرتو انور محمد کا
نشاط و شادمانی دونوں عالم کی اسی سے ہے
سرورِ دو جہاں ہے پرتو انور محمدکا
جن و انس و ملک نے نیک و بد کو اس سے پہچانا
شعورِ دو جہاں ہے پرتو انور محمد کا
ہر اک ہے اس کا شیدائی ہر اک اس کا فدائی ہے
کہ حورِ دو جہاں ہے پرتو انور محمد کا
نہ ہو تنویرؔ کیوں دونوں جہاں میں روشنی اس کی
کہ نورِ دو جہاں ہے پرتو انور محمد کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.